ڈی آئی جی اسلام آباد کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس محمد جواد طارق نے اینٹی رابری اور ڈکیتی یونٹ اور اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ کے زونل دفاتر میں جرائم پر قابو پانے کی حکمت عملیوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔۔۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کار، موٹرسائیکل چوروں، لینڈ گریبرز، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں، پتنگ بازی اور فروخت میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن شروع کریں۔ ڈی آئی جی نے تمام زونز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور افسران کو جرائم پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔