سنگین جر ائم کے انسداد ککلئے سخت کا رروائی کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد شعیب خا ن نے سنگین و دیگر جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جس میں تمام زونل ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی، میٹنگ میں تمام افسروں کی کارکر دگی کا جائز ہ لیا گیا۔۔۔
ایس ایس پی آ پر یشنز نے تمام افسروں کو ہد ایا ت کی کہ سنگین جر ائم کے انسداد اور ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر انہیں کیفرکر دار تک پہنچایا جائے۔ زیر تفتیش مقدما ت کو میرٹ پر یکسو کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان مجاز عدالتوں میں بھجوائیں اور مجرمان کو زیادہ سے زیادہ سزائیں دلوائی جائیں۔