مردان، ڈوبنے والی لڑکی کی لاش نکال لی گئی

مردان(نمائندہ دنیا)شنکی ڈھنڈ میں ڈوبنے والی 14 سالہ لڑکی کی لاش برآمد کرلی گئی۔
14 سالہ ملائکہ دختر ظفر خان سکنہ کاٹلنگ کی لاش ریسکیو 1122 اور پاک بحریہ نے مشترکہ آپریشن کرکے نکالی جسے ضروری کارروائی کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔