سیف کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 23فروری کو اسلام آباد میں ہوگی

سیف کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن  شپ 23فروری کو اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)سیف کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے چیف آرگنائزر اور چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان بریگیڈیئر (ر) سلطان محمود ستی نے کہا ہے کہ۔۔۔

 سیف کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 23 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ پہلے مرحلے میں آٹھ کلو میٹر پر مشتمل دوڑ میں بیس سال سے کم عمر نوجوان اور بچے جبکہ دوسرے مرحلے میں دس کلو میٹر دوڑ میں بیس سال سے زائد عمر کے افراد حصہ لے سکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں