منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر 17 ملزم گرفتار

منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر 17 ملزم گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 17 ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے 8 کلو سے زائد چرس، 35 لٹر شراب اور 6 پستول برآمد کیے۔

تھانہ پیرودہائی پولیس نے بلال سے 2 کلو 235 گرام چرس، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے گل نور سے 1 کلو 500 گرام چرس، تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے سعید کامران سے 1 کلو 480 گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے ہیرا مسیح سے 1 کلو 370 گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ایرات خان سے 1 کلو 360 گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے اکرام سے 600 گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے آفتاب سے 5 لٹر ، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے جبران طارق سے 5 لٹر، تھانہ نصیرآباد پولیس نے امجد سے 5 لٹر ،طاہر سے 10لٹر ، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے سنیل سے 10 لٹر شراب برآمد کی ، تھانہ پیرودہائی پولیس نے حمزہ سے پستول، تھانہ وارث خان پولیس نے اسد بشیر سے پستول، تھانہ صادق آباد پولیس نے منیب سے پستول، تھانہ کینٹ پولیس نے عدنان سے پستول، تھانہ سول لائنز پولیس نے ہارون سے پستول، تھانہ ا یئر پورٹ پولیس نے محسن سے بھی ایک پستول برآمد کیا۔ مقدمات درج کرلیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں