مری:سیف سٹی پراجیکٹ کے 134کیمرے فعال

مری (نمائندہ دنیا) مری میں سیف سٹی پراجیکٹ سے سیاح اپنے آپ کو محفوظ سمجھنے لگے ہیں، مال روڈ سمیت 32 مقامات پر 134 کیمروں نے کام شروع کردیا۔۔۔
جس سے سیاحوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعات کنٹرول کرنے میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے، گزشتہ روز ایک سیاح مال روڈ پر اپنی جیکٹ ، موبائل فون اور قیمتی سامان بھول گیا جو نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے ۔ سیاح نے پینک بٹن کی مدد سے شکایات کی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کیمروں کی مدد سے نگرانی کی گئی اور مشکوک گاڑی کو چیک کیا گیا اور شہری کا گمشدہ سامان ڈھونڈ کر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیاح ایمرجنسی میں موبائل فون نہ ہونے کی صورت میں پینک بٹن دبا کر پولیس کی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔