تجاوزات کیخلاف آپریشن، سینکڑوں غیر قانونی تعمیرات مسمار

  تجاوزات کیخلاف آپریشن، سینکڑوں غیر قانونی تعمیرات مسمار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے کری روڈ پر آپریشن کے دوران 70 شٹرز، 7 غیر قانونی واش رومز، 25 شیڈز، 62 غیر قانونی دیواریں مسمار کر دیں، آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا تھا کہ آپریشن سے قبل تاجروں کو از خود تجاوزات ختم کرنے کے متعدد مواقع دئیے گئے تھے۔ تاہم ان کی طرف سے کوئی پیشرفت نہ ہونے پر آپریشن کا آغاز کیا گیا، شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں