پاکستان یمن میں تنازع کے حل کے عزم پر قائم ہے، گیلانی

 پاکستان یمن میں تنازع کے حل کے عزم پر قائم ہے، گیلانی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یمن کے درمیان برادرانہ تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں یمن کے سفیر محمد مطہر الاشابی سے ملاقات کے دوران کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان یمن میں جاری تنازع کے حل کے لیے اپنے تعاون کے عزم پر قائم ہے ۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یمنی طلبا اور پیشہ ور افراد پاکستانی اداروں میں تربیت حاصل کر رہے ہیں، پاکستان سکالرشپس اور دیگر تربیتی اقدامات کے ذریعے یمن کی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، آئی ٹی، زراعت اور دفاع کے شعبوں میں پاکستان یمن کو تعاون فراہم کر سکتا ہے۔ ہزاروں افغان مہاجرین ابھی بھی پاکستان میں مقیم ہیں اور عالمی برادری کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے آگے آنا چاہیے ۔یمنی سفیر نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، چیئرمین سینیٹ نے یمنی سفیر کو ملتان کے دورے اور ملتان کی کاروباری برادری کے ساتھ ملاقات کی دعوت بھی دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں