اسلام آباد میں جشن بہاراں 25 تا 27 فروری منعقد ہو گا

 اسلام آباد میں جشن بہاراں 25 تا 27 فروری منعقد ہو گا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے اسلام آباد میں سہ روزہ جشن بہاراں 25 سے 27 فروری تک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیا جائیگا۔

 اس ضمن میں چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جشن بہاراں کی تقریبات کے حوالے سے پورے اسلام آباد میں تشہیر کی جائے، بہترین ٹریفک پلان مرتب کیا جائے ، پارکنگ کے بہترین انتظامات کئے جائیں، فیملیز اور بچوں کے لئے علیحدہ داخلی و خارجی راستے بنا ئے جا ئیں ،پولیس سکیورٹی کا فول پروف انتظام کرے۔ دریں اثنا چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ہے کہ ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ہم سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چو دھری محمد یٰسین اورانکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں مرکزی یونین آفس کا افتتاح بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں