تمام پارلیمانی فورمز موثر قا نون سازی کیلئے کردار ادا کر یں،ایاز صادق

اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ تمام پارلیمانی فورمز پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے قانون سازی کریں، ان فورمز کا مقصد صرف ڈونرز کی طرف سے منعقدہ اجلاسوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔۔۔
قومی اسمبلی اور پیپس پارلیمانی فورمز کی کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں خواتین پارلیمانی کاکس (ڈبلیو پی سی) کے زیر اہتمام منعقدہ قومی خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر نے ایوان میں خواتین پارلیمنٹیرینز کے کردار کو سراہا ۔سیکرٹری ڈبلیو پی سی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے خواتین پارلیمنٹیرینز کی قیادت میں ہونے والی قانون سازی کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور بینظیر بھٹو، نصرت بھٹو، کلثوم نواز سمیت دیگر خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔