راولپنڈی، دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی میں پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 36 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
صوبائی وزرا پنجاب سہیل شوکت بٹ اور بلال اکبر خان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، ملک ابرار احمد، انجینئر قمرالاسلام ،شازیہ رضوان، راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ، ضیا اللہ شاہ، تحسین فواد، ملک افتخار راجہ منصور، نعیم اعجاز، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔ پنجاب دھی رانی پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کا تعلق راولپنڈی، اٹک،جہلم اور مری سے ہے۔ مجموعی طور پر تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سلامی کارڈز جوڑوں کو پیش کیے گئے۔