آن لائن پتنگ سپلائر گرفتار، 700 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد

راولپنڈی(این این آئی)سی آئی اے اور بنی پولیس نے آن لائن پتنگ سپلائر کو گرفتار کر کے 700 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلیں۔۔۔
ملزم نے Balli Kites کے نام سے فیس بک پیج بنا رکھا تھا جس کے ذریعے پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرتا تھا، گرفتار ملزم کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی ہے۔