امن اور ترقی کیلئے سیاسی انتشار کا حل ناگزیر : ڈاکٹراختر علی شاہ و دیگر

امن اور ترقی کیلئے سیاسی انتشار کا حل ناگزیر : ڈاکٹراختر علی شاہ و دیگر

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)سیاسی کشیدگی اور اس کے قومی سلامتی پر اثرات کے عنوان سے راؤ نڈ ٹیبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔۔۔

 ڈاکٹر سید اختر علی شاہ، میجر جنرل (ر) ڈاکٹر سمرز سالک، پروفیسر ڈاکٹر تغرل یمین اور دیگر نے زور دیا کہ سیاسی کشیدگی نہ صرف حکمرانی بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے، سیاسی انتشار اداروں کو کمزور، عوامی اعتماد کو مجروح اور ملکی استحکام کو خطرے میں ڈالتا ہے، اس کا حل ملکی سلامتی کی پالیسی کو امن اور ترقی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔ سیاسی ہم آہنگی، اچھی حکمرانی اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں