28فروری تک راولپنڈی میں ریڑھیاں، پھیری لگانے پر پابندی

راولپنڈی(خاورنوازراجہ)کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے شعبہ انسداد تجاوزات نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آمد کی اطلاع پر صدر بازار میں 28 فروری تک ریڑھی بانوں۔۔۔
تھڑا فروشوں اور پھیری لگانے والوں پر پابندی عائد کردی اور احکامات جاری کیے ہیں کہ وزیراعلیٰ صدر میں انڈر پاس کا افتتاح کرینگی، 28 فروری تک ریڑھی، تھڑا یا پھیری لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی پرسخت کارروائی کی جائے گی،ادھر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے عرصہ دراز سے کاروبار کرنیوالے ریڑھی بانوں، تھڑا فروشوں کو ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے جس پر ریڑھی بان شعبہ انسداد تجاوزات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔