بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے منصو بہ پر عمل پیرا، مشال ملک

بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے منصو بہ پر عمل پیرا، مشال ملک

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشال ملک نے کہا اعظمی عبدحامد دنیا بھر کے مظالم کے شکار افراد کیلئے امید کی کرن ہیں۔۔۔

 مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اور حریت رہنماؤں کو بے جا قید میں رکھ کر کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے۔ بھارتی سرکار ،فوج اور خفیہ ادارے کشمیریوں کے خون کے پیاسے ہیں۔ مشال ملک نے ملائشین کنسلٹیٹو کونسل آف اسلامی آرگنائزیشن (ایم اے پی آئی ایم) کے صدر اعظمی عبد حامد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنے پر اعظمی عبد حامد اور انکی ٹیم کے شکر گزار ہیں۔ اعظمی عبد حامد نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم غزہ کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر کیلئے آسیان فورم پر بھرپور آواز بلندکرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...