اوپن یونیورسٹی میں ایجوکیشن ایکسپو 26فروری کو منعقد ہو گی

اوپن یونیورسٹی میں ایجوکیشن ایکسپو 26فروری کو منعقد ہو گی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ایجوکیشن ایکسپو 2025کے انعقاد کی منظوری دے دی جو آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیراہتمام 26فروری کو مین کیمپس میں منعقد ہو گی۔

 تعلیمی و صنعتی سٹالز کے علاوہ کھانوں کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ ایکسپو کے ایک حصے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے مابین پوسٹر مقابلے کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ قرعہ اندازی بھی ہوگی جس میں خوش نصیبوں کو 50ہزار کیش انعام اور دیگر قیمتی انعامات دئیے جائیں گے۔ طلبا و طالبا ت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن سے فوری رابطہ کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں