الیکٹرک بس کا روٹ میڈیا، بحریہ ٹاؤن تک بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے سے میڈیا ٹائون و ملحقہ سوسائٹیوں کے مکینوں اور طلبا و طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکٹرک بس کے روٹ کو میڈیا ٹائون تک بڑھایا جائے۔
میڈیا ٹائون، بحریہ ٹائون، پولیس فاؤنڈیش، ڈاکٹرز ٹاؤن، پاکستان ٹائون، پی ڈبلیو ڈی سے روزانہ ہزاروں شہری راولپنڈی و اسلام آباد کی جانب سفر کرتے ہیں جبکہ بڑی تعداد طلبا و طالبات اور سرکاری و نجی دفاتر کے ملازمین کی ہے جنہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اس روٹ پر بس چلائے جانے سے یہاں کے مکینوں کی سفری مشکلات کا ازالہ ہو گا۔ معززین علاقہ اور طلبا و طالبات نے کہا کہ ان علاقوں کو الیکٹرک بس کی سہولت سے محروم نہ رکھاجائے اور درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔