وائس چیئرمین پاکستان فلاح پارٹی سے اے ٹی آئی کے وفد کی ملاقات

وائس چیئرمین پاکستان فلاح پارٹی  سے اے ٹی آئی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) انجمن طلبا اسلام کے مرکزی صدر مبشر حسین حسینی نے وفدکے ہمراہ سینئر وائس چیئرمین پاکستان فلاح پارٹی سید آفتاب عظیم بخاری سے ملاقات کی۔

وفد نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین طلبہ کا جمہوری حق ہے طلبہ یونین کو بحال کرکے طلبہ کو ان کا حق دیا جائے۔ سپریم کورٹ کے طلبہ یونین کے حق میں فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں جمہوری بانجھ پن کے خاتمے کیلئے طلبہ یونین پر سے پابندی اٹھائی جائے تاکہ ملک و قوم کو اچھی قیادت میسر آسکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں