حضرو:ڈھوک شیر محمد میں نکاسی آب منصوبہ کی تعمیر شروع کر دی گئی

حضرو (نمائندہ دنیا) سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کے خصوصی فنڈز سے ڈھوک شیر محمد میں نکاسی آب کے منصوبہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ۔
ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد بھی ڈھوک شیر محمد میں بجلی اور ترقیاتی کاموں کے لیے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار چو دھری محمد الیاس، وقار شاہ ، لالا مسکین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔