اصغر مال کالج تعلیمی خدمات میں ہمارے شہر کا اثاثہ، ڈاکٹر جمال ناصر

اصغر مال کالج تعلیمی خدمات میں  ہمارے شہر کا اثاثہ، ڈاکٹر جمال ناصر

راولپنڈی (اے پی پی) سابق نگران صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال تعلیمی خدمات میں ہمارے شہر کا قیمتی اثاثہ اور ایک تاریخی ورثہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج کے سالانہ ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اساتذہ اچھی تعلیم دے کر اپنی آخرت سنوار رہے ہیں، جب میں اصغر مال کالج آتا ہوں تو ایسا لگتا ہے جیسے اپنے گھر واپس آگیا ہوں۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن راولپنڈی شیر احمد ستی، پرنسپل کالج ڈاکٹر کبیر محسن، پروفیسر عاطف بخاری نے شرکا کا شکر یہ ادا کیا۔ آخر میں ریٹائر ہونے والے پروفیسرز کو شیلڈز اور تحائف پیش کئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں