ٹیکسلا میں اورنج فیسٹیول کا انعقاد، سفرا و گورنر پنجاب کی شرکت

ٹیکسلا میں اورنج فیسٹیول کا انعقاد، سفرا و گورنر پنجاب کی شرکت

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ٹیکسلا میں 12ویں اورنج فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 فیسٹیول میں 50سے زیادہ مختلف ممالک کے سفیروں اور ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان اور ایم این اے بیرسٹر عقیل بھی موجود تھے، روایتی ٹیکسلا گھوڑا ڈانس، ویٹ لفٹنگ اور قوالی پیش کی گئی۔ سفارتکاروں نے ٹیکسلا کے تاریخی مقامات دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سردار سلیم حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورنج فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے، فیسٹیول ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں