اوپن یونیورسٹی ، بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ(بسر)کے 72ویں اجلاس کا پہلا سیشن گز شتہ روز منعقد ہوا جس میں گز شتہ فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ اور رواں اجلاس کا ایجنڈا پیش کیاگیا۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے ڈینز، پروفیسرز، سبجیکٹ سپیشلسٹس اور پی ایچ ڈی سکالرز شریک تھے ، 15سکالرز نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے ۔ بورڈنے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ طلبہ منظور شدہ فارمیٹ پر ہی اپنی تحقیق مکمل کریں گے اور موضوع کے انتخاب میں تحقیق کے تمام تقاضوں کو ملحوظ خاطر ر کھیں گے ، اجلاس میں 41ایم فل طلبہ کے تحقیقی موضوعات کو ریسرچ پروپوزل کمیٹی کی سفارشات پر منظور کیا گیا۔