موسمیاتی تبدیلی خطرہ ، سٹیک ہولڈرزکردار ادا کریں ، رومینہ خورشید

موسمیاتی تبدیلی خطرہ ، سٹیک ہولڈرزکردار ادا کریں ، رومینہ خورشید

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیرِ اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی رومینہ خورشید عالم نے کہا موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عوامی مکالمے کا پلیٹ فارمز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ایگزیکٹو ممبر سکندر رشید چودھری کے ساتھ ملاقات میں رومینہ خورشید نے موسمیاتی آگاہی کو فروغ دینے کے لئے ریگولیٹری اداروں، حکومت اور میڈیا پلیٹ فارمز کے درمیان باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ا نہوں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور پیمرا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پربھی تبادلہ خیال کیا اور کہا موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے ، تمام سٹیک ہولڈرز، بشمول میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا چا ہئے ۔ فریقین نے شہریوں کو پائیدار طریقوں اور موسمیاتی موافقت کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے جامع میڈیا مہمات اور عوامی خدمت کے پیغامات نشر کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں