کمشنر راولپنڈی کا دورہ کر کٹ سٹیڈیم ، چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ

کمشنر راولپنڈی کا دورہ کر کٹ سٹیڈیم ، چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے آ ر پی او بابر سرفراز الپا کے ہمراہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 24,25 اور 27 فروری کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تین میچز منعقد ہوں گے جبکہ 23 اور 26 فروری کو پریکٹس ہوگی۔ 24 فروری 2025 کو بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ کھیلا جائے گا، 25 فروری کو ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا اور 27 فروری کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ میچز کے کامیاب انعقاد کے لئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ میچ کے دوران ٹریفک پولیس اپنے متبادل راستوں پر اضافی نفر ی تعینات رکھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں