اراضی کی کمپیوٹرائزیشن جلدمکمل کی جا ئے ، ممبر بورڈ آف ریونیو آزاد کشمیر

  اراضی کی کمپیوٹرائزیشن جلدمکمل کی جا ئے ، ممبر بورڈ آف ریونیو آزاد کشمیر

مظفرآباد ( بیورو رپورٹ) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ظہیر الدین قریشی نے محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے افسران کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

 ا نہوں نے تمام اضلاع میں محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول ریکوری، سرکاری رقومات اوروصولی کے علاوہ سرکاری رقبہ جات پر ناجائز قا بضین کے خلاف کارروائی کو موثر بنا یا جا ئے ، گاڑیوں کی فٹنس کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔آزادکشمیر کے جملہ اضلاع کی اراضی کی کمپیوٹرائزیشن فوری مکمل کی جا ئے ،رمضا ن المبارک کے دوران سستا بازار کے انعقاد کیلئے پورے آزادکشمیر میں ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا ئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں