راجہ بازار سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جا ئے ، ڈی سی ر اولپنڈی

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے راجہ بازار کا دورہ کیا اور جاری انسدادِ تجاوزات آپریشن اور پیڈسٹرین سٹریٹ کے کام کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ راجہ بازار سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جا ئے ۔در یں اثنا ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کمیٹی روم میں پوسٹ پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، حسن وقار چیمہ نے عالمی ادارہ صحت کی ٹیم اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور عملے کی کاوشوں کو سرا ہا ۔اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کی ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شمائلہ اکبر، چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے دیگر ممبران بھی شریک تھے ۔