پی ایف یو جے کے انتخابات 23فروری کو ہونگے

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 23 فروری کو ہوں گے جس کیلئے 262 امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں۔
صدر کیلئے افضل بٹ، ارشد انصاری، مظہر عباس، ناصر زیدی، فوزیہ شاہد، شکیل انجم، لا لا اسد پٹھان، شکیل انجم، خالد کھوکھر، ندیم جاوید، سلیم سہتو اور نواز طاہر میدان میں ہیں۔ سیکرٹری جنرل کیلئے ارشد انصاری، سلیم شاہد، ایوب جان سرہندی ،حامد یٰسین، کاشف رفیق،خالد عیسیٰ کھوکھر،انور رضا، محمد ظہیر خان لودھی،محمد عامر شہزاد،محمد نواز طاہر، مظہر عباس،مبارک زیب خان ،محمد عیسیٰ کھوکھر،سعید جان ،سلیم اختر سہتو، لالہ رحمان اورطارق چودھری مدمقابل ہونگے ۔