ڈی آئی جی کا اجلاس، ڈپلومیٹک انکلیو سکیورٹی مسائل پر غور

ڈی آئی جی کا اجلاس، ڈپلومیٹک انکلیو سکیورٹی مسائل پر غور

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سکیورٹی/ہیڈکوارٹرز سید علی رضا نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سفارت خانوں اور اقوام متحدہ کے سکیورٹی افسروں سے ملاقات کی۔۔۔

 اجلاس کے شرکا نے درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ ملاقات کا مقصد سفارتخانوں اور اقوام متحدہ دفاتر کی سکیورٹی مزید موثر بنانا اور ہائی سکیورٹی زون میں داخلی راستوں پر درپیش مسائل حل کرنا تھا، ڈی آئی جی نے بتایا سفارتخانوں، یو این اور غیر ملکی دفاتر کی سکیورٹی جدید ٹیکنالوجی کی مد د سے موثر بنائی گئی ہے، ڈپلومیٹک انکلیو کی حفاظتی دیوار دوبارہ تعمیر ، داخلی و خارجی راستوں، چار دیواری اوراندورنی راستوں پر جدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ گاڑیوں، موٹرسائیکل سواروں اور پیدل افراد کی تلاشی و کوائف کے اندراج کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے جبکہ موبائل اور پیدل گشت بھی بڑھایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں