انسداد ڈینگی مہم:مانیٹرنگ پلان، پیش رفت کا جائزہ

انسداد ڈینگی مہم:مانیٹرنگ پلان، پیش رفت کا جائزہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنرراولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیرِ صدارت ڈینگی مہم کی مانیٹرنگ کے پلان کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا۔

 اجلاس کا مقصد ڈینگی کی روک تھام کیلئے جاری مہم کی مؤثر نگرانی اور داخلی مانیٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انٹرنل مانیٹرز کی مکمل معلومات حاصل کی جائیں اور مہم مؤثر طریقے سے مکمل کی جائے۔ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور عوامی آگاہی مہم تیز کی جائے تاکہ ڈینگی کے کیسز میں مزید کمی لائی جا سکے۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسروں اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ڈینگی مہم کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں