راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں عالمی یومِ خواتین پر تقریب کا انعقاد

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایس او ایس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے عالمی یومِ خواتین پر تقریب منعقد کی گئی، مہمانِ خصوصی سینئر پارلیمنٹیرین طاہرہ اورنگزیب تھیں۔۔۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلا کمال نے شرکا کا خیر مقدم کیا، انہوں نے ایچ ون، ٹیچ ون پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے طالبات پر زور دیا کہ ہر طالبہ کم از کم ایک ناخواندہ فرد کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرے۔ طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہر دن یومِ خواتین ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایک خاتون کی حیثیت سے صوبے میں نمایاں تبدیلیاں لا رہی ہیں۔ SOS فاؤنڈیشن کی سی ای او ڈاکٹر شائستہ سہیل نے ایک تفصیلی پریذنٹیشن دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی شرحِ خواندگی 50 فیصد جبکہ مردوں کی 70 فیصد ہے۔ تعلیم کے ذریعے ہی صنفی مساوات کاحصول ممکن ہے۔ اختتام پر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔