محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیاجس کے۔
تحت ضلع راولپنڈی میں بھی شجر کاری شروع کر دی گئی ،مہم کا افتتاح ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ارشد لطیف ارشد نے کیا۔انہوں نے کہا ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کیلئے درخت لگانا ضروری ہے ،درخت زمین کی زرخیزی کو برقرار رکھنے ، پانی کو محفوظ کرنے اور حیاتیاتی تنوع کی حمایت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔