کے پی کے اینٹی کرپشن کی کارروا ئی محکمہ جنگلات کے 8افسر و ملازم گرفتار

اسلام آباد (دنیارپورٹ) اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے جنگلات کی غیرقانونی کٹائی پر ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کے۔
دوران مانسہرہ میں محکمہ جنگلات کے سینئر افسران سمیت 8ملزمان کو گرفتار کر لیا، محکمہ جنگلات کے افسران اور ملازمین نے ٹمبر مافیا سے ملی بھگت کرکے سرکاری خزانے کو 2کروڑ 98لاکھ 36ہزار 531 روپے نقصان پہنچایا تھا، گرفتار ہونیوالوں میں ڈی ایف او سرن جواد ممتاز، سابق ڈی ایف او سرن مدثر حسن، ایس ڈی ایف او جیوڑی مامون خان، رینج آفیسر محمد عالم، فارسٹ گارڈز وقار بخت، رحمت علی، ذیشان اور سابق فارسٹر نیاز شاہ شامل ہیں۔