اوپن یونیورسٹی،داخلوں کی تاریخ میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2025 کے داخلے جاری ہیں جن کیلئے آخری تاریخ 25 مارچ مقرر کی گئی ہے ۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی، لہٰذا داخلے کے خواہشمند نئے اور پہلے سے داخل( جاری طلبہ) بروقت رجسٹریشن/ انرولمنٹ یقینی بنائیں اور وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد از جلد داخلہ حاصل کریں اور اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ 25مارچ کے بعد داخلے کسی صورت قبول نہیں کئے جائیں گے۔