مصر میں پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام ثقافتی شام کا انعقاد

مصر میں پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام ثقافتی شام کا انعقاد

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے اور مصر کی وزارت ثقافت کے تعاون سے قاہرہ اوپیرا ہاؤس میں رمضان نائٹس کی ہفتوں پر محیط تقریب کے دوران پاکستان کی ثقافتی شام کا اہتمام کیا گیا۔

 اس موقع پر پاکستان انٹرنیشنل سکول قاہرہ اور الازہر یونیورسٹی کے طلبا نے رمضان المبارک کے کی روح کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سامعین کو مسحور کیا اور پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا۔ پاکستان کا سفارت خانہ قاہرہ اوپیرا ہاؤس میں ہر سال رمضان نائٹس کا اہتمام کرتا ہے، یہ تقریب رمضان المبارک کے دوران ہر ملک کو ثقافتی اور روایتی ماحول کی نمائش کا موقع فراہم کرتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں