وفاقی وزیر پیر عمران شاہ کی درگاہ بری امام پر حاضری

وفاقی وزیر پیر عمران شاہ کی درگاہ بری امام پر حاضری

اسلام آباد (دنیارپورٹ )وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد پیر عمران شاہ نے درگاہ بری امام پر حاضری دی ۔۔

، انہوںنے ملکی سلامتی ، استحکام و خوشحالی اور سانحہ بلوچستان کے شہدا کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی،بعد ازاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے کے لئے پاک فوج اورسکیورٹی اداروں کا کلیدی کردار ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج اورسکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے ،انہوں نے مزید کہا درگاہیں امن و سلامتی، بھا ئی چا رے کا درس دیتی ہیں، موجودہ حکومت غربت کے خاتمہ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر یگی ،میں بغیر کسی تفریق کے لوگوں کی خوشحالی کے لئے کام کرونگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں