شہری کو قتل کرنیوالا گرفتار
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) پنڈدادنخان میں ڈکیتی کے دوران شہری کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
ملزم کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی ہے، ملزم علی حسن نے ٹیکسی ڈرائیور مظہر حسین کو دوران ڈکیتی قتل کر دیا تھا اور گاڑی چھین کر فرار ہو گیا تھا، ملزم سے پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔