4ہزار 2 سو لٹر ناقص دودھ تلف

راولپنڈی (ایجنسیاں)راولپنڈی فوڈ اتھارٹی نے 4ہزار 200لٹر پانی ملا دودھ تلف کردیا ،جی ٹی روڈ، روات اور ٹی چوک پر ناکے لگا کر دودھ چیک کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دودھ بردارگاڑیوں کو 2لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ، 20 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 1لاکھ 6 ہزار لٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔