گورنمنٹ ایسوسی ایٹ بوائز کالج دھمیال میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں تقریب

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ بوائز کالج دھمیال میں حکومت کی جانب سے شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مہمان خصوصی ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال تھے، پرنسپل لطیف شاہین، مسعود احمد،وائس پرنسپل مجتبیٰ حسین سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی۔