این ایل سی کے ڈی پی ورلڈ لاجسٹک ایف زیڈ ای کے ساتھ انضمام کی منظوری

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) مسابقتی کمیشن نے این ایل سی کو ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس ایف زیڈ ای کے 60 فیصد حصص کے حصول کی منظوری دے دی۔
فریقین کے درمیان حصص کی خریداری کا معاہدہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ملک میں معاشی ترقی کے لیے جاری وسیع تر کوششوں کا مظہر ہے ۔ مذکورہ معاہدے میں متعلقہ شعبے کی مارکیٹ کو \'روڈ فریٹ لاجسٹکس\' کے طور پر بیان کیا گیا ہے جس میں سڑک کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان اور کارگو کی نقل و حمل شامل ہے ۔ سی سی پی کے مرجر تجزیے سے ظاہر ہوا ہے کہ اس حصول کے نتیجے میں متعلقہ مارکیٹ میں حصول کنندگان کا غلبہ نہیں ہوگا اس لئے اس مرجر کی اجازت دے دی گئی۔