راولپنڈ ی کے 7 کالجز میں خالی اسامیوں پر پرنسپلزتعینات

راولپنڈی(خاورنوازراجہ)ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈ ی سمیت پنجاب بھر کے 36 بوائز وگرلز کالجز میں پرنسپلز کی خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے۔۔۔
کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا ،راولپنڈ ی کے سات بوائز وگرلز کالجز میں بھی پرنسپلز کی خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جن میں گورڈن کالج کے پروفیسر گلفرار عباسی جو گریڈ 20 میں ہیں انہیں اسی کالج میں پرنسپل تعینات کردیا گیا ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم کے پروفیسر تنویر احمد کو گورنمنٹ اصغر مال کالج راولپنڈی کا پرنسپل، گورنمنٹ کالج فارویمن کی ایسوسی ایٹ پروفیسر نگہت فرید گریڈ 19 کو اسی کالج میں ترقی دے کر پرنسپل ، گورنمنٹ کالج وقارالنسا کالج کی پروفیسر فوزیہ کاظم گریڈ 19کو گورنمنٹ کالج فار ویمن جھنڈا چچی میں گریڈ 20 میں پرنسپل ،گورنمنٹ خدیجہ عمر ایسوسی ایٹ کالج فارویمن ٹینچ بھاٹہ کی پروفیسر عاصمہ ظفر کو ا سی کالج میں پرنسپل ، گورنمنٹ کالج فارویمن ڈھوک کالا خان کی ایسوسی ایس پروفیسر گریڈ 19 کی غزالہ یامین کو گورنمنٹ کالج فارویمن ایف بلاک میں گریڈ 20 کی اسامی پر پرنسپل جبکہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فارویمن مری روڈ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر رابعہ حنیف کو اسی کالج میں پرنسپل تعینات کردیاگیاہے، نئے تعینات ہونے والے پرنسپلز 3 سال کیلئے ہونگے۔