پا نی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹیوب ویلز کی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بذریعہ زوم لنک سی ڈی اے کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔۔۔
جس میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں خصوصاً اسلام آباد کے شہریوں کو صاف شفاف اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی کی بروقت فراہمی کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنا ئی جا ئیگی ، اس سلسلہ میں اسلام آباد واٹر ایجنسی کے ساتھ ساتھ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور تکنیکی ماہرین کی مزید بھرتی کی جائے گی۔ علاو ہ ازیں سی ڈی اے کے قائم کردہ تمام ٹیوب ویلوں کی موثر نگرانی کی جائے گی اور اگر کو ئی ٹیوب ویل خراب ہوگا تو اس کو فوری مرمت کیا جا ئیگا۔