ڈی آئی جی کا نما زوں، سحر ی کے وقت مساجد سکیورٹی کا جائز ہ
اسلام آباد (آئی این پی) ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے نماز، تراویح اور سحری کے اوقات میں ضلع بھر کی مساجد کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے بریف کیا۔
انہوں نے کہا شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا اسلام آباد پولیس نے رمضان المبارک میں سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کرتے ہوئے ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں کے خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے ہیں، اسلام آباد پولیس کے افسران ہمہ وقت شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے مصروف عمل ہیں، کسی کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔