ملک دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی:تحریک پیغام مصطفی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) تحریک پیغام مصطفی کے سربراہ علامہ پیر سید جہانگیر شاہ سعیدی نے کہا ملک دشمن قوتیں دہشتگردی کر کے پاکستان کوعدم استحکام کا شکارکرناچاہتی ہیں۔
پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، پاک فوج کے بہادر جوان اور افسر ملک کی بقا کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، قوم شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے سالانہ سیدنا امام حسنؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔