پتریاٹہ چیئرلفٹ، کیبل کار کل سے عید کے پہلے دن تک بند

پتریاٹہ چیئرلفٹ، کیبل کار کل سے عید کے پہلے دن تک بند

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ملکہ کوہسار مری پتریاٹہ چیئرلفٹ اور کیبل کار 18مارچ سے عید کے پہلے دن تک بند رہیں گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے اعلان کیا کہ مری پتریاٹہ چیئرلفٹ اور کیبل کار سسٹم 18مارچ 2025 سے عیدالفطر کے پہلے دن تک سیاحوں کیلئے بند رہے گا۔ یہ بندش سالانہ مرمت اور دیکھ بھال کے کام کے ساتھ ساتھ عید کی چھٹیوں کے باعث ہوگی۔ ٹی ڈی سی پی حکام کے مطابق چیئرلفٹ اور کیبل کار کا نظام عیدالفطر کے دوسرے دن سے دوبارہ معمول کے مطابق کھول دیا جائے گا، تاکہ سیاح عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں