بجلی بند رہے گی
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس آج کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔
ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق آج صبح 7بجے سے دن 11بجے تک اسلام آباد سرکل میں اتھال، ٹریٹ، ٹی اینڈ ٹی، بھارہ کہو، I&II، این آئی ایچ، گالف سٹی فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل میں اے ایف او ایچ ایس، کے آر ایل، کھنہ، II، سیکٹر، IV، ایئرپورٹ سوسائٹی، مدینہ کالونی، رینج روڈ، امیر حمزہ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل میں رحمت آباد، I، چکلالہ، محبوب شہید، پارک ویو، پنڈی بورڈ، جیل پارک1، کار چوک، ایکس لائر، اے او ڈبلیو ایچ ایس اور گرد و نواح کے فیڈرز بند رہیں گے۔