اسلحہ کی نمائش، قبضہ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
اسلام آباد( آ ئی این پی) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد شعیب خا ن کی زیر صدارت صدر زون میں کر ائمز کے حو الے سے اجلاس ہوا۔
انہوں نے اسلحہ کی نمائش اور قبضہ مافیا کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں کرنے ، سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتار ی یقینی بنانے ،گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ایس ایس پی آپریشنز نے ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا تمام پیٹرولنگ یونٹس، ڈولفن، ابابیل ایمرجنسی ریسپانس یونٹس گشت مزید مو ثر بنائیں ، رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے ساتھ ساتھ عبادت گاہوں ، مارکیٹوں ، تجارتی مراکز اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی، راہزنی،چوری اور مو ٹر سائیکل و کا ر چوری کے ملزمان کی گرفتار ی اور برآمد گی یقینی بنائی جائے، تمام ایس ایچ اوز تھانہ کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا مو ثر ازالہ یقینی بنائیں۔