ایف سی کانوائے پر دہشت گرد حملہ ازلی دشمن کی کارستانی:آغا سید حسین مقدسی

ایف سی کانوائے پر دہشت گرد حملہ ازلی  دشمن کی کارستانی:آغا سید حسین مقدسی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ایف سی کانوائے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ازلی دشمن کی کارستانی قرار دیا ہے۔

جاری ردعمل میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے مقابلہ میں ہر لمحہ سینہ سپرپاک فوج کوسلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور نفرت عصبیت دہشت گردی سے اظہار بیزاری کیا جائے۔ پوری قوم شہید جوانوں اور افسروں کی مقروض ہے، شہداء کے خانوادوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، پاک افواج کے شہداء نے پھر قوم کا سر بلند کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں