آرٹیکل 370کی تنسیخ سے کشمیر کا بحران مزید گہرا ہو گیا:نوید میر
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے رہنما نوید میر نے کہا 16مارچ 1846آزاد جموں و کشمیر کیلئے تاریخی دن ہے، یہ تاریخ کا اہم لمحہ ہے جو خطے کے سیاسی اور تاریخی منظر نامے کو تشکیل دیتا ہے۔
یہ انصاف، جمہوریت اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کیلئے ہماری جدوجہد کی یاددہانی ہے، ہمیں اپنے خطے کے پرامن اور ترقی پسند مستقبل کیلئے کام کرتے رہنا چاہیے۔ اس دن کا پتہ امرتسر کے معاہدے سے ملتا ہے، جس نے خطے کی سیاسی حیثیت کی وضاحت کی تھی۔ آرٹیکل 370کی تنسیخ سے کشمیر کا بحران مزید گہرا ہو گیا۔