تحصیل ہسپتال میں ایکسرے مشین ضروری مرمت کے بعد فعال

تحصیل ہسپتال میں ایکسرے مشین  ضروری مرمت کے بعد فعال

مری (نمائندہ دنیا) تحصیل ہسپتال مری کے حوالے سے عوامی شکایات کا ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیا جس پر ایکسرے مشین ضروری مرمت کے بعد فعال کر دی گئی۔

ایم ایس سول ہسپتال مری کا کہنا ہے کہ ایکسرے مشین اگر بجلی کے وولٹیج درست نہ ہوئے تو بار بار خراب ہوتی رہے گی اور بڑا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ وولٹیج کم زیادہ ہونے سے ہسپتال کی تمام مشینری متاثر ہو رہی ہے، وولٹیج برقرار رکھنے کیلئے واپڈا فوری اقدام کرے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں