خیبر:پولیس پر فائرنگ کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار ، دہشتگردی کا مقدمہ درج
خیبر (نمائندہ دنیا) پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، جمرود کے علاقے کارخانوں وزیرڈھنڈ میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے مطلوب ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ناکہ بندی پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف سیون اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے اسے حوالات منتقل کر دیا ہے۔